Popular Hakeem Luqman Naseehat Quotes in Urdu

Hakeem Luqman ki Naseehat in Urdu, Read 20 Most important And Knowledgeable Quotes And Naseehat Of hakeem lukman in urdu language, And Hakeem luqman Tips in Urdu And I hope you like it a lot.

Hakeem Luqman ki Naseehat And Quotes 


بیٹیاں اپنی ماں سے بہت کچھ سیکھتی ہیں اولاد میں ماں کی تربیت کا عکس نظر آتا ہے. بچوں کی پہلی درسگاہ ان کا اپنا گھر ہوتا ہے. 

لالچ اور حرص کی بھوک سے انسان وہ بھی کھو دیتا ہے جو اس کے پاس پہلے سے موجود ہوتا ہے. 

دولت مند لوگوں کے بہت دشمن ہوتے ہیں. اس لیے انہیں محتاط رہنا چاہیے

 یہ بات انسانی فطرت کا حصہ ہے. کہ جس چیز کو وہ حاصل نہیں کر پاتا. پھر اس میں نقص نکالتا ہے. 

ان انسان جس چیز سے لاعلم ہو اسے ہمیشہ خوفزدہ رہتا ہے

 اپنی اوقات سے بڑی بات نہ کریں. کیونکہ پھر یہ شرمندگی کا باعث بنتی ہے

 ہر شخص آپ کے ساتھ مخلص نہیں ہوتا. مشکل وقت میں ہی انسان کی پہچان ہوتی ہے. 


مشکلات کو صبر سے برداشت کریں تقدیر پر یقین رکھیں. بے شک اللّٰہ تعالیٰ ہر چیز پہ قادر ہے. 


جس کی چیز ہے اسی کے پاس رہنے دیں. اگر آپ حاصل کرنے کی کوشش کریں گے تو نقصان اٹھائیں گے.


 جو مشکل میں آپ کی مدد کرے اس کے ساتھ عزت و احترام سے پیش آئیں


 ماں کی گود بچے کی سب سے پہلی درسگاہ ہوتی ہے.


 جو لوگ سوچ سمجھ کر بولتے اور کام کرتے ہیں. وہ کبھی دھوکہ نہیں کھاتے


 آپ کتنے ہی خوش شکل کیوں نہ ہوں. لیکن اگر آپ غیر مہذب گفتگو کرتے ہیں تو آپ نفرت کے قابل ہیں 


جھگڑا چاہے کسی بھی وجہ سے ہو اس میں بھلائی نہیں ہو سکتی


 ظالم کے ظلم کا بہادری سے مقابلہ کریں اس کے خلاف آواز اٹھائیں کیونکہ خاموشی کا مطلب ظلم برداشت کرنا ہے جس سے ظالم طاقتور ہوتا ہے. اور پورے معاشرے کی تباہی کا باعث بنتا ہے. 


جیت سے پہلے جیت کی خوشی نہ مناؤ


 کسی کی بری نیت اور برے ارادوں کا اندازہ اس کی بات چیت سے ظاہر ہوتا ہے. 

اللّٰہ تعالیٰ نے دنیا میں کوئی چیز بلاوجہ پیدا نہیں کی ہر چیز کا کوئی نہ کوئی مقصد ضرور ہے.


 نقصان خربوزے کا ہی ہوتا ہے. چاہے وہ چھری پر گرے یا چھری خربوزے پر


 اپنے سے زیادہ حیثیت کے لوگوں سے دوستی کرنے کی کوشش. بعض اوقات نقصان کا باعث بنتی ہے. 



Next Post Previous Post
No Comment
Add Comment
comment url