Sad Poetry in Urdu & Best Sad Shayari 2023

Sad poetry and the best sad Shayari in Urdu are powerful expressions of human emotions, capturing the depth of sorrow and heartache with eloquence and grace. Urdu poetry, in particular, has a unique ability to convey the most profound feelings of melancholy and longing, touching the hearts of readers with its poignant verses. Whether it's the melancholic verses of Ghalib, Collection of Sad poetry and the best sad Shayari in Urdu.the soul-stirring couplets of Faiz Ahmed Faiz,Munir Anwar,Akram Rafi,Ali Idrak,Hassan Abbas Raza,Ashfaq Nasir,Ali Qaim Naqvi Latest Poetry,Ahmad Mushtaq Poetry,Osama Andlib Sad Poetry,or contemporary poets, the world of Sad Shayari in Urdu is a treasure trove of emotional resonance, providing solace and understanding to those who seek solace in its lyrical melancholy.

Sad Poetry in Urdu 


تمہارے شہر کی رونق بھی خوب تر ہے مگر

جو میرے گاؤں کی شام ہے وہ تمام ہے



Munir Anwar Sad Poetry in Urdu & Best Sad Shayari


جہانِ رنگ ترا انتظار کرتے ہوئے

میں تھک گیا ہوں ستارے شمار کرتے ہوئے


نہیں ہے دوسرا آنسو بھی میری پلکوں پر

یہاں تک آ گیا میں اختصار کرتے ہوئے


کھلی فضا کے پرندوں سے رابطہ تھا مرا

کٹی ہے عمر ہواؤں سے پیار کرتے ہوئے


تعلقات کی مجبوریاں بھی ہوتی ہیں

سو چل رہے ہیں، مگر تُو تکار کرتے ہوئے


میں سوچتا ہوں مجھے سوچنا تو چاہیے تھا

بے اعتبار پہ پھر اعتبار کرتے ہوئے


مری پناہ میں تھا وہ، کہ زد پہ تھا انورؔ

میں ہچکچاتا رہا اس پہ وار کرتے ہوئے

منیر انور

Sad Shayari in Urdu 



Akram Rafi Sad Poetry - Sad Shayari


یہ کون لوگ ہیں جو میرے آس پاس ہیں

میں جن کو ڈھونڈھتا ہوں ارے اور لوگ تھے


میری محبتوں سے پرے اور لوگ تھے

اسکی کسوٹیوں پہ کھرے اور لوگ تھے


ہم ہی مرے تھے اہلِ محبت کی جنگ میں

جب گنتیاں ہوئیں تو مرے اور لوگ تھے


آندھی چلی تو صحنِ چمن میں بکھر گئے

اس بار ساونوں میں ہرے اور لوگ تھے


یہ کون لوگ ہیں جو میرے آس پاس ہیں

میں جن کو ڈھونڈھتا ہوں ارے اور لوگ تھے


شمع سخن بجھی تو ستاروں سے بھر گئے

ہم بزم خاموشی میں دھرے اور لوگ تھے

   اکرام عارفی

Ali Idrak Sad Poetry in Urdu & Best Sad Shayari


تم تو تھکن شناس تھے چہرے سے بھانپتے

تم کو بھی آبلے ہی دکھانے پڑے مجھے

علی ادراک‏


Ali Qaim Naqvi Latest Poetry 


‎میں تجھے چھوڑ کے آیا ہوں اُسی حوصلے سے

وہ کہ جِس حوصلے سے جِسم کو جاں چھوڑتی ہے

آؤ دیکھو میرے چہرے کے خد و خال کو اب

مان جاؤ گے محبت بھی نِشاں چھوڑتی ہے

علی قائم نقوی‏

Ahmad Mushtaq Poetry, Ghazals & Shayari


دل نہ اچھا ہو تو کچھ بھی نہیں اچھا لگتا 

سایۂ گیسوئے دلدار نہ اچھا موسم 

گردشِ عشق جُدا ، گردشِ ایّام جُدا 

رُت بدلنے سے بدلتا نہیں دل کا موسم 

احمد مشتاق


Osama Andlib Sad Poetry


آدمی ایک دفعہ دل سے اُتر جائے تو پھر

ساتھ رہ سکتا ہے, درکار نہیں رہ سکتا


مشکلیں ہیں, کوئی تہوار نہیں ہے مرے دوست

آدمی پہلے سے تیار, نہیں رہ سکتا !

اپنے معمار پہ اتنا تو بھروسہ ہے مجھے

عمر بھر میں یونہی ِمسمار نہیں رہ سکتا

اسامہ عندلیب


Faiz Ahmed Faiz Best Poetry 


شاخوں میں خیالوں کے گھنے پیڑ کی شاید 

اب آ کے کرے گا نہ کوئی خواب بسیرا 

اک بَیر، نہ اک مہر، نہ اک ربط نہ رشتہ 

تیرا کوئی اپنا، نہ پرایا کوئی میرا

فیض احمد فیضؔ 


Ashfaq Nasir Poetry , Shayari in Urdu


رہ چکا ہوں میں شہر رائگاں سے وابستہ

میری بھی امیدیں تھیں آسماں سے وابستہ


وقت کے پڑاؤ میں یہ بھی کیسا ملنا ہے

تو فلاں سے وابستہ میں فلاں سے وابستہ


کیسے کیسے لمحے تھے جو گزار بیٹھیں ہیں

کیسی کیسی یادیں ہیں رفتگاں سے وابستہ


یہ مری حقیقت ہے وہ مری محبت ہے

میں یہاں سے وابستہ تو وہاں سے وابستہ


اب ہمارے بارے میں قصہ گو بتائیں گے

جانے کب ہوئے ہم لوگ داستاں سے وابستہ


آس لے کے آئے ہیں یاس لے کے جائیں گے

یہ جو لوگ ہیں تیرے آستاں سے وابستہ


وہ نہیں رہے اشفاق ہم نہیں رہے اشفاق

کچھ مکین ہوتے ہیں جسم و جاں سے وابستہ 

ڈاکٹر اشفاق ناصر


Hassan Abbas Raza Poetry in Urdu 


آنکھوں سے خواب دل سے تمنا تمام شد

تم کیا گئے کہ شوقِ نظارہ تمام شد


کل تیرے تشنگاں سے یہ کیا معجزہ ہوا

دریا پہ ہونٹ رکھے تو دریا تمام شد

ہم شہرِ جاں میں آخری نغمہ سنا چکے 

سمجھو کہ اب ہمارا تماشا تمام شد

حسن عباس رضا


‏بہت دنوں میں محبت کو یہ ہوا معلوم

جو تیرے ہجر میں گزری وہ رات رات ہوئی

فراق گورکھپوری


‏میں ہوں بھی تو لگتا ہے کہ جیسے میں نہیں ہوں 

تم ہو بھی نہیں اور یہ لگتا ہے کہ تم ہو 

احمد سلمان


میں صرف لکھنے کی حد تک ہی پرکشش ہوں۔

مجھ سے گفتگو آپکو بیزار کر دے گی۔

Next Post Previous Post
No Comment
Add Comment
comment url