Deep Words in Urdu | Urdu Deep Words

Deep Words in Urdu: Urdu Deep Words and deep words about life in urdu Here are Same deep Words and thought-provoking words along with their meanings:

Deep Words in Urdu


Urdu Deep Words+Deep Words in Urdu+deep words about life in urdu



ایک بار مکمل ضرور پڑھنے کی کوشش کریں ۔ 

جب موت آئے گی تو یقین جانیں کہ کچھ بھی کام نہ آئے گا،

آپ کے دنیا سے جانے پر کسی کو کوئی فرق نہیں پڑے گا،

اور اس دنیا کے سب کام کاج جاری رہیں گے،

آپ کی ذمہ داریاں کوئی اور لے لے گا،

 آپ کا مال وارثوں کی طرف چلا جائے گا،

  اور آپ کو اس مال کا حساب دینا ہوگا،

 موت کے وقت سب سے پہلی چیز جو 

آپ سے چلی جائے گی وہ نام ہوگا،

Urdu Deep Words

لوگ کہیں گے کہ ڈیڈ باڈی کہاں ہے؟


 جب وہ جنازہ پڑھنا چاہیں گے

 تو کہیں گے کہ جنازہ لائیں،

جب دفن کرنا شروع کریں گے تو کہیں گے

 کہ میت کو قریب کر دیں،

آپ کا نام ہرگز نہ لیا جائے گا،

 مال، حسب و نسب، منصب اور اولاد کے دھوکے میں نہ آئیں۔

یہ دنیا کس قدر زیادہ حقیر ہے اور جس کی طرف 

ہم جا رہے ہیں وہ کس قدر عظیم ہے،

آپ پر غم کرنے والوں کی تین اقسام ہوں گی: 

جو لوگ آپ کو سرسری طور پر جانتے ہیں 

وہ کہیں گے ہائے مسکین! اللہ اس پر رحم کرے۔


Deep Words About life in Urdu 


آپ کے دوست چند گھڑیاں یا چند دن غم کریں گے 

پھر وہ اپنی باتوں اور ہنسی مذاق کی طرف لوٹ جائیں گے۔


 آپ کے گھر کے افراد کا غم گہرا ہوگا، وہ کچھ ہفتے، 

کچھ مہینے یا ایک سال تک غم کریں گے

 اور اس کے بعد وہ آپ کو یاداشتوں کی ٹوکری میں ڈال دیں گے،

لوگوں کے درمیان آپ کی کہانی کا اختتام ہو جائے گا 

اور آپ کی حقیقی کہانی شروع ہو جائے گی اور وہ آخرت ہے۔


 آپ سے زائل ہوجائے گا آپ کا:

حسن،

مال،

صحت،

اولاد،

آپ اپنے مکانوں اور محلات سے دور ہو جائیں گے،

شوہر بیوی سے اور بیوی شوہر سے جدا ہو جائے گی،


آپ کے ساتھ صرف آپ کا عمل باقی رہ جائے گا۔

یہاں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ آپ نے اپنی

 قبر اور آخرت کے لیے ابھی سے کیا تیاری کی ہے؟


 یہ وہ حقیقت ہے جو غور و فکر کی محتاج ہے

 اس لیے آپ اس کی طرف توجہ کریں:

فرائض،

 نوافل،

پوشیدہ صدقہ،

نیک اعمال، 

تہجد کی نماز،

اور اچھے اخلاق کی طرف،

• شاید کہ نجات ہو جائے.

آج جسم میں روح ہے موقع ہے اچھائی والے کام کرو اور آگے

 بھیجو کل جسم ہوگا لیکن روح پرواز کر چکی ہوگی پھر افسوس

 اور پچھتاوے کے سوا کچھ بھی باقی نہیں رہے گا ابھی

 بھی وقت ہے توبہ کرلو اور باقی زندگی رب کی رضا اور خوشنودی حاصل کرنے والے کام

Next Post Previous Post
No Comment
Add Comment
comment url