Deep Meaning Shayari in Urdu

Unveil the hidden depths of your soul with deep meaning shayari in Urdu. These exquisite poems, woven with the mystical threads of Sufi wisdom, offer a glimpse into the timeless truths of existence. Immerse yourself in their enchanting rhythms and discover the profound insights that await within.

Deep Meaning Poetry Shayari in Urdu


Deep Meaning Shayari in Urdu




 فقیرانہ روگ پایا 


کیا فقیرانہ روگ پایا ہے
جسے حاصل کیا گنوایا ہے

عقل، دانش، سمجھ ، نہ ڈھونڈ یہاں
سب محبت میں بیچ کھایا ہے

کام بھیدی کسی کا لگتا ہے
صرف دل کا ہؤا صفایا ہے

ارے جن بھوت کچھ نہیں ہوتا
یہ محبت کا تم پہ سایہ ہے

مانگے تانگے کی ہیں سبھی خوشیاں
غم تگ و دو سے ہر کمایا ہے

آپ کا تو گلہ نہیں بنتا
آپ نے خود ہمیں گنوایا ہے

۔۔۔۔۔۔ اتباف ابرک

ٹھیک ہے ٹھیک ہے چارہ گر ٹھیک ہے
تیری مرضی ہے جیسے تُو کر ٹھیک ہے

میرے بارے میں ہو ، بے وجہ بد گماں
پیش کر دوں اگر میں جو سر ! ٹھیک ہے ؟

رابطوں میں تسلسل تُو ناں دے مجھے 
رابطوں میں کمی بھی کدھر ٹھیک ہے

میرے بس میں ہے یہ میں گزارش کروں
تُو نہ لے چاہے اس کا اثر ! ٹھیک ہے 

ہاں میسر تو ہیں اور بھی در مجھے 
پر مجھے پھر بھی تیرا ہی در ٹھیک ہے 

ٹھیک تھا ساتھ تیرے ، ترے بعد میں
ٹھیک تو میں نہیں ، ہاں مگر ! ٹھیک ہے 

تجھ سے ہٹ کے مجھے کچھ بھی دِکھتا نہیں
تیری حد تک ہی میری نظر ٹھیک ہے 

تُو نہیں ہے تو ہر اک سفر رائیگاں
تُو جو ہو ہم سفر تو سفر ٹھیک ہے
Next Post Previous Post
No Comment
Add Comment
comment url