Popular Sabr Quotes On Life In Urdu

Bas Sabr Karo, Kyun Kay Achi Cheeze Un Logon Ke Paas Aati Hain Jin Ke Paas Sabr Hai. Best Collection of sabr quotes on life, Sabar quotes on life short Sabar quotes on life in urdu Sabar quotes on life and love What is a good quote on sabr? What Quran says about sabr? What is the Urdu quote for Sabar? Is sabr always beautiful? So hope you guys like it 



Sabar Quotes On Life offer invaluable wisdom for those seeking patience in the face of life's challenges. Our collection of Sabar Quotes On Life highlights the significance of patience, perseverance, and resilience in navigating the ups and downs of life. Discover inspirational Sabar Quotes On Life that can help you find inner strength and peace amidst adversity. Whether you're looking for Sabar Quotes On Life to share with friends or to motivate yourself, our carefully curated selection has you covered. Explore Sabar Quotes On Life today and embrace the power of patience as a guiding force in your journey.

Sabr Quotes On Life In Urdu


صبر اور یقین

اگر تمہارا دل بار بار تم سے اس بات پر لڑتا ہے
کہ ابھی ہار نہیں ماننی ابھی تو اور بھی شدت سے اللہ تعالیٰ پر یقین رکھنا ہے

ابھی تو کُن فیکون کی خوشبو محسوس کرنی ہے، تو جان 
لو اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہمت آگئی بہت جلد قبولیت بھی آنے والی ہے 

زندگی تھکا دینے والی چیز ہے اور دکھ سکھ زندگی کا حصہ ہے 
اور آزمائشیں اللہ تعالیٰ کے قریب کرنے کے لیے آتی ہیں،

 جہاں صبر اور یقین ہو اللہ تعالیٰ ان کے راستے بنا دیتا ہے
 جب بھی تمہارا دل تھکنے لگے تو صبر کی آیتیں یاد کرنا، 

مایوس ہونے کہ بجائے اللہ تعالیٰ کی رحمت کو یاد کرنا اور، جب
 کبھی ٹوٹ جاؤ تو سجدوں میں گر جانا اللہ تعالیٰ تمہیں تھام لے گا

 جب کوئی چیز ناممکن لگے تو تہجد پڑھنا اور رب سے دوستی کرنا وہ تمھیں اپنے

قریب کر لے گا اور یہ رشتہ تمھیں محسوس ہوگا اللہ تعالی کی رحمت
 کی پہلی نشانی یہ ہے کہ انسان کو اپنے عیب نظر آنے لگ جاتے ہیں

مقدر میں لکھے ہوئے کا ملنا ہر حال میں لازم ہے مگر دعائیں تو نا ممکن کے لیے
 ہی ہوتی ہیں، ان کے لیے جو تمہارے مقدر کا حصہ نہیں ہوتے ، تم کہتے ہو کہ جب وہ مقدر

 میں ہی نہیں تو پھر میں دعا کیوں مانگوں؟ تم یہ کیوں نہیں سوچتے کہ دینے والا
 مقدر اور تمہارے وسوسوں سے بہت بڑا ہے۔۔ کیا پتا اللہ تعالیٰ نے مقدر کا وہ حصہ

 نامکمل اس لیے رکھا ہو کہ تم اس خالی جگہ کو اپنی دعائوں سے اپنی چاہت کے مطابق مکمل
 کرو گے؟ کیا پتا وہی تمہارا نصیب ہو جس پر تم ہمت ہار بیٹھے ہو۔ صبر سے گزار کر وہ تمہارے
 
یقین کا امتحان لیتا ہے ، وہ تمہیں سزا نہیں دیتا وہ تو بس تمہیں اپنے قریب لانے کے لیے
 آزماتا ہے۔۔ اور تمہیں پتہ ہے جو تم خواب دیکھتے ہو انکی تعبیر تمہاری دعائیں لکھتی 
ہیں اور تمہارے ہاتھوں کا اللہ تعالیٰ کے روبرو اٹھنا تمہارا نصیب بدل دیتا ہے


جو آنسوں تم رات کی تاریکی میں خاموشی سے بہا رہے ہو جو تکلیف تمہارے دل کو بے قرار کیے ہوئے ہے وہ رب سب سے واقف ہے ۔ ایک ماں تمہیں روتا ہوا نہیں دیکھ سکتی تو وہ جو ستر ماؤں سے زیادہ پیار کرتا ہے کیسے دیکھ سکتا ہے. تمہارے لیے معجزے ہونگیں. اپنے معجزے پر یقین رکھو. اُس کا کن تمہاری تمام تکلیفوں کو مٹادے گا۔ ایک روز یہ درد ختم ہو جائے گا۔ بس ابھی صبر کرنے کا وقت ہے تم صبر کرو وہ انجان نہیں ہے تمہاری سسکیوں سے .. بس تھوڑا صبر اور تم دیکھو گے اپنے نصیب کا بدلتا ہوا پہلو. . تاریک رات کے بعد کا سورج تم دیکھو گے .. اور وہ وقت بہت قریب ہے.

تم ابھی یہ سوچ رہے ہو کہ سارے راستے بند ہو گئے ہیں مگر تم یہ نہیں جانتے کہ تمہاری دعائیں نیا راستہ بنا سکتی ہیں۔۔۔ تمہاری ایک دعا تمہیں کہاں سے کہاں لے جا سکتی ہے، تمہیں اگر اس بات کا ذرا سا بھی اندازہ ہو جائے تو تم اپنی کوئی بھی سانس دعا سے خالی نہ جانے دو۔۔۔!

یاد رکھو! دعائیں کبھی بھی رَد نہیں کی جاتیں۔۔۔ بس دعاؤں کی قبولیت کا وقت مختلف ہوتا ہے۔۔۔ اسلئے تمہیں صبر کرنا ہے اس وقت کے آنے تک اور یقین رکھنا ہے کہ جب بھی آئے گا تمہارے حق میں بہتر بن کر آئے گا۔۔۔!

اس انتظار کا پھل کبھی تمہیں مایوس نہیں کرے گا جو تم نے ﷲ رب العزت کی رضا کے لئے کیا اور تمہیں کبھی بھی ان فیصلوں پر پچھتانا نہیں پڑے گا جنہیں تم نے ﷲ رب العزت کے حوالے کر دیا , تمہاری آہیں , تمہاری سسکیاں کبھی خالی نہیں جائیں گی۔۔۔!

یہ حالات مشکل ہیں مگر ﷲ رب العزت کی مدد ہمیشہ تمہارے ساتھ ہے۔۔۔ تم اکیلے نہیں ہو وہ تمہیں چاروں طرف سے گھیرے ہوئے ہے۔۔۔ وہ تمہیں وہاں سے عطا کرے گا جہاں سے تم نے کبھی گمان بھی نہیں کیا ہو گا۔۔۔ یقین رکھو کہ معجزے صبر کرنے والوں کے لئے ہی ہیں۔۔۔!

یہ حالات مشکل ہیں مگر اللہ رب العزت کی مدد ہمیشہ تمہارے ساتھ ہے۔ تم اکیلے نہیں ہو وہ تمہیں چاروں طرف سے گھیرے ہوئے ہے۔ وہ تمہیں وہاں سے عطا کرے گا جہاں سے تم نے کبھی گمان بھی نہیں کیا ہو گا۔ یقین رکھو کہ معجزے صبر کرنے والوں کے لئے ہی ہیں۔
مایوسیوں کے اندھیروں میں 
اُمید کا چراغ ہے اللہ 
حالات کا گھیرا زندگی پر چاہے جتنا بھی تنگ ہوجائے 
اللہ کی رحمت سے کبھی مایوس نہیں ہونا کیونکہ تمھارا رب تو وہ ہے جس نے سمندر میں بھی راستہ بنا دیا تھا 
جس نے آگ کو ٹھنڈا کر دیا تھا
جس نے برسوں کے بچھڑے باپ کو بیٹے سے ملا دیا تھا
وہ اللہ جس نے یوسف کو کنویں سے
 مصر کے تخت پر پہنچا دیا تھا
تم اُس رب سے کیسے مایوس ہوسکتے ہو
جو ہر چیز پر قادر ہے
ممکن نا ممکن تو تمھاری سوچ ہے
اُسکے لیے تو کچھ بھی نا ممکن نہیں ہے
 وہ اگر نہیں دے رہا تو اسکا یہ مطلب نہیں کے وہ دینا نہیں چاہتا
یا وہ دینے پر قادر نہیں ہے
نہیں وہ تو ہر چیز پر قادر ہے
 وہ کبھی اپنے بندے کو مایوس نہیں کرتا بندہ خود مایوس ہوجاتا ہے تھک جاتا ہے ذرا سی تاخیر پر ہمت ہار جاتا ہے
انسان مانگتے ہوئے تھک جاتا ہے 
 مگر وہ رب دیتے ہوئے نہیں تھکتا
تو بس مایوس نا ہو 
کے اپنے رب کی رحمت سے مایوس تو بس کافر ہوتے ہے 
تم کہتے ہو اب ہمت نہیں رہی 
بس اب اور صبر نہیں ہوتا 
مگر یہی تو وہ مقام ہے جہاں تم اپنے رب سے مانگو گے اور وہ تمھیں عطا کرے گا
تو بس مانگتے رہو اور تب تک مانگتے رہو جب تک وہ عطا نہیں کر دیتا اور جب تھکنے لگو تو خود سے وہی کہو جو حضرت موسیٰ نے کہا تھا اُنکے سامنے سمندر تھا اور پیچھے فرعون مگر انہیں اپنے رب پر یقین تھا تب بھی انہوں نے کہا تھا
( میرا رب میرے ساتھ ہے جو ضرور مجھے راہ دکھائے گا )
تو بس تُم بھی اُس رب پر یقین کرو وہ تمہارے یقین کو ٹوٹنے نہیں دیگا بیشک وہ قادر ہے ہر چیز پر

‏سورہ یوسف سکھاتی ہے کہ:
سگّے حسد کر سکتے ہیں۔
 اپنے ہلاکت میں ڈال سکتے ہیں۔
غیر نجات دِلا سکتے ہیں۔
 پارسا پر تُہمت لگائی جا سکتی ہے۔
 بِلا جُرم قید ہو سکتی ہے۔
غیبی مدد سے براءت مِل سکتی ہیں۔
ظُلم سہہ کر عظیم منصب مِل سکتا ہے۔
تقویٰ سے عزت کا حصول ہو سکتا ہے۔
‏عزیز جُدا ہو سکتا ہے اور ہِجر کاٹا جا سکتا ہے۔
 بِچھڑا مِل سکتا ہے اور ہر خواب پورا ہو سکتا ہے۔

یہ سب تب ہی ممکن ہے کہ ہر مشکل کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے آزمائش سمجھا جائے اور اس پر ہی یقین رکھ کر صبر و تحمل سے حالات کا مقابلہ کیا جائے۔۔ اس سے ہی مدد مانگی جائے۔۔ 

یار دیکھو نبیوں کے ساتھ کتنا کتنا ظلم ہوا ہے ہم تو پھر بشر ہیں وہ بھی گنہ گار بشر۔ نبی تو سارے پاک تھے نا ان کے ساتھ تو نہیں ہونا چاہیے تھا برا لیکن وہ برا نہیں تھا آزمائشیں تھی اور آزمائشوں میں اللہ اپنے پسندیدہ بندوں کو ہی ڈالتا ہے۔۔ جو پسندیدہ نہیں ہوتے ان کی رسی ڈھیلی چھوڑ دیتا ہے۔ 
ہمیں تو فخر محسوس کرنا چاہیے کہ ہم اللہ تعالیٰ کی نظروں میں خاص ہیں اور وہ ہمیں جس امتحان میں ڈال رہا ہے اسے ہر حال میں پاس کرنا ہے۔

ہماری زندگی کافی حد تک تب صحیح ہو جاتی ہے جب ہم ہر چیز اللہ پر چھوڑنے کے عادی ہو جاتے ہیں۔ خود کوشش نہ کرو چیزوں کو ٹھیک کرنے کی جو ہو رہا ہے ہونے دو ۔ سب بکھرا ہے تو بکھرا رہنے دو، جب وقت آئے گا سب سمٹ جائے گا۔ اپنے رب سے اپنے لئے رحم مانگو بجائے کہ اللہ سے گلہ کرے کہ میں ہی کیوں، میرے ساتھ ہی ایسا کیوں، میری زندگی کیا ، کیوں، کیسے یہ سوچنا چھوڑ دیں۔ بہترین وقت کا انتظار کریں۔ اللہ قرآن پاک میں فرماتا ہے کہ عنقریب تمہیں آتنا دیا جائے گا کہ تم راضی ہو جاؤ گے۔ وقت نہ کبھی ٹھہرا ہے اور نہ ہی ٹھہرے گا۔ بس صبر رکھو۔ وہ سن رہا ہے ، وہ سب سن رہا ہے اور تمہارے اس بے سکون دل کو قرار دے دیگا۔ یقین رکھو.

ہم تو بہت محدود سوچ کے مالک ہیں
ہم تو جلد باز ہوتے ہیں
ہم اپنی خواہشات کے غلام ہوتے ہیں
اور اللّہ تعالیٰ ہمارے لیے بہترین کرتا ہے
ہم اپنے مستقبل کے بارے میں نہیں جانتے لیکن وہ سب جانتا ہے
تبھی تو وہ تمہیں دعا کی جانب لاتا ہے
یقین کی وادی میں لا کھڑا کرتاہے 
اور صبر کے سمندر میں چھوڑ دیتا ہے
وہی ہے جو ہر چیز پر قادر ہے..!

رات کتنی بھی لمبی ہو اسکی سحر ضرور ہوتی ہے اسی طرح اگر انسان کی زندگی میں دکھ بڑھ جائیں تو یہ یقین رکھنا چاہئے کہ ان غموں کے بعد خوشیوں کا سفر شروع ہوگا ۔ بے شک اللہ کسی کو اسکی ہمت سے زیادہ نہیں ازماتا ۔ جو اپکا ہے ہو اپکو ضرور ملیگا ۔ بس صبر اور شکر سے اللہ تعالیٰ کی رحمت کا انتظار کرو ۔

کچھ چیزیں نصیب اور حقیقت دونوں میں نہیں ہوتی
لیکن اللہ پر توکل اور یقین سے سب ہوجاتا ہے
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے “ تم صبر کی انتہا کردو میں معجزوں کی انتہا کردونگا “ 

تمام درخت اور نباتات ایک ہی زمین میں اگتے ہیں۔ ایک پانی اور ایک ہی سورج سے روشنی پاتے ہیں لیکن پھولوں، پھلوں اور ذائقے ایک سے بڑھ کر ایک ہیں۔۔۔ کیسے؟

چیونٹی کو بنا کسی ڈگری کے اتنی عقل مل گئی کہ کون سا دانہ دو ٹکڑے کر کے رکھنا ہے تاکہ اس میں سے کونپل نہ اگ سکے۔۔۔کس طرح؟

وہ ذات جس کی گہرائی اور لطافت کی حد نہ ہو۔ آپکے دل کے بھید اور زندگی کی پیچیدگیاں سلجھانا اس کے لئے کتنا سہل ہے
مایوس مت ہوں! 
خاموشی کا مطلب نہ تو انجان ہونا ہے۔۔۔ اور نہ ہی چشم پوشی
صبر کریں! 
کس چیز کے لئے کیا مناسب وقت پے۔ آپ نہیں جانتے
یقین رکھیں! 
جو ہوگا وہ سب سے بہترین اور سب سے مناسب ترین وقت پر ہو گا

جن کو امید ہو لگن ہو اور یقین ہو اللّٰہ تعالیٰ کی حکمتوں پر ۔اس کے فیصلوں پر ۔وہ کبھی نہیں ٹوٹتے کبھی نہیں گرتے ۔کوئی شکوہ نہیں کرتے بلکہ خاموشی سے وقت کا انتظار کرتے ہیں ۔حالات نہ بھی بدلیں تو کیا ہوا ۔میرے رب العالمین کو بہتر پتا ھے کہ اسے کیا کرنا ھے ۔رب کے فیصلوں میں بہت بھلائیاں ہوتی ہیں صرف صبر ۔یقین ۔امید اور چاہت سے جڑے رہیں اس کی ذات سے وہ تھام لے گی ۔ ان شاء اللہ 

ابھی تو وہ وقت بھی آنا ہے جب اللّٰہ تعالیٰ نے تمہارے صبر کا صلہ تمہاری من پسند چیز کی صورت میں دینا ہے بس تم اپنے اللّٰہ تعالیٰ پر یقین رکھو اور دعائیں مانگتے رہو اسے اُٹھے ہوئے ہاتھوں کی لاج رکھنا آتا ہے 

یقین اور صبر جب دعا میں شامل ہوں تو کن فیکون کے معجزے ہوتے ہیں۔ بس یقین رکھ کر دعا کریں اور صبر سے انتظار پھر اللّٰہ دیتا ہے اور بے شمار دیتا ہے۔ بیشک 
    ♥️ فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ♥️  

سنو اے خوبصورت اور پیارے دل
سنو رویوں سے ٹوٹے اور امیدوں سے ہارے دل..! ❤️

تم لوگوں کو دیکھ کر اپنا موازنہ کیوں کرتے ہو..؟

کیا پتہ وہ شخص جو تمہیں کہتا ہے کہ معجزے ہوتے ہیں
وہ اپنی زندگی میں کئی معجزوں کے انتظار میں ہو..!

وہ شخص جو تم سے کہتا ہے کہ دعائیں ہر حال میں قبول ہوتی ہے 
وہ خود نجانے کتنی دعاؤں کی قبولیت کے لئے ہر روز آسمان کو تکتا ہو..!

وہ شخص جو تمہیں کہتا ہے 
کہ صبر کرو صبر والوں کے ساتھ رب ہے 
وہ خود نجانے اپنی زندگی میں کتنی بار ٹوٹا ہو..!

اے دل ایسا نہیں ہوتا کہ جو تسلی دیتے ہیں وہ بکھرتے نہیں 
جو یقین رکھتے ہیں ان کا اپنا یقین نہیں ڈگمگاتا 
یقین مانو روشنی دینے کے لئے پہلے خود جلنا پڑتا ہے
سہارا دینے کے لئے بوجھ اٹھانا پڑتا ہے
اور فصل دینے سے پہلے زمیں کو خود اپنا سینہ چیرنا پڑتا ہے..!

اے دل اس لئے کبھی کوئی ایسا دیکھو 
کہ جو تمہیں یقین دے تو چپکے سے دعا دے دیا کرو 
کہ رب یقین دینے والوں کے یقین کو پکا کرے..!
  
  

What is a Good Quotes on Sabr? 


What is a Good Quotes on Sabr?  ( 640× 500 )


صبر اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک نعمت ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں صبر جمیل عطا فرمائے۔

What Quran Says About Sabr?


What Quran Says About Sabr? ( 640× 500 )


بڑا اجر تو صرف ان لوگوں کے لیے ہے جو اپنے رب کے حکم پر صبر کرتے ہیں۔ اس دنیا میں ہمیں بہت سی مشکلات یا آزمائشوں اور مصائب کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن ہمیں صبر کرنا ہوگا کیونکہ اللہ تعالیٰ مشکل وقت میں صبر کرنے والوں سے محبت کرتا ہے۔

What is the Urdu Quote for Sabar? 


What is the Urdu Quote for Sabar? ( 640×500 )


صبر کرو اللّٰہ تعالیٰ تمہارے لیے بہترین چیزیں تیار کر رکھی ہیں

Is Sabr Always Beautiful? 


is Sabr Always Beautiful?


اگر اللہ تعالیٰ آپ کو انتظار کرنے پر مجبور کر رہا ہے تو شاید اللہ تعالیٰ آپ کو آپ کی توقعات سے زیادہ دینا چاہتا ہے۔

Next Post Previous Post
No Comment
Add Comment
comment url